مسلم ممالک کو غزہ کے معاملے پر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، حافظ نعیم الرحمان

Hafiz Naeem

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ مسلم ممالک کو غزہ کے معاملے پر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے شہری آبادی پر حملے کیے۔ اور پاک افواج نے بھارتی غرور کو پاش پاش کر دیا۔ بھارت کا اگر کوئی مددگار اور ساتھی تھا تو وہ اسرائیل تھا۔ اسرائیل اور بھارت ایک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے کے بعد کشمیریوں کے گھروں کو مسمار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ملکی معیشت میں حیران کن استحکام نظر آیا، وزیر اعلیٰ پنجاب

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے اسرائیلی وزیر اعظم کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی بربریت کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ اور فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین پر پاکستان کا مؤقف واضح ہے۔ اور فلسطینی 100 سال سے زائد عرصے سے آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ مسلم ممالک کو غزہ کے معاملے پر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔


متعلقہ خبریں