ملکی معیشت میں حیران کن استحکام نظر آیا، وزیر اعلیٰ پنجاب


لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ملکی معیشت میں حیران کن استحکام نظر آیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گرین ٹریکٹرز کی تقریب تقسیم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص نے قوم کو متحد کیا۔ اور پاکستان نے نظریات اور جذبے کی جنگ میں سب کو پچھاڑ دیا۔ قوم کو عظیم فتح پر مبارکباد دیتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ دشمن کے خلاف کامیابی اللہ کی مدد سے ممکن ہوئی۔ اور پوری قوم نے سیسہ پلائی دیوار کی طرح ملک کا دفاع کیا۔ نفرت کی سیاست نے ملک کو کچھ نہیں دیا۔ اور نفرت کی سیاست کے خاتمے سے ملک ترقی کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: زرعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کا فروغ ہماری ترجیح ہے، وزیر اعظم

مریم نواز نے کہا کہ اگر پاکستان ہے تو ہم ہیں۔ یہ زمین اور یہ خوشحالی ہے۔ اور کہا جاتا تھا پاکستان چھوٹا ملک ہے لوگ آپس میں لڑ رہے ہیں۔ لیکن آج دنیا یہ کہنے پر مجبور ہو گئی ہے کہ پاکستان مضبوط ملک ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں اوورسیز پاکستانیوں کو پیسے نہ بھیجنے کا کہا گیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف دن رات محنت کر کے بجلی کی قیمتوں میں کمی لا رہے ہیں۔ جبکہ مہنگائی کو کم کرنا کوئی آسان کام نہیں ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ تمام سیاسی قیادت کے لیے پاکستان ریڈلائن ہونی چاہیے۔ اور پاکستان کا امن ہماری ریڈلائن ہے۔ ملکی معیشت میں حیران کن استحکام نظر آیا۔ جبکہ عوام اور کسانوں میں دوریاں پیدا کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔


متعلقہ خبریں