یروشلم: سابق اسرائیلی وزیر دفاع نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع نے نیتن یاہو کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نیتن یاہو حماس کو ختم کرنا نہیں چاہتے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا حماس کے خلاف جنگ لمبی کرنے کا مقصد صرف اقتدار میں رہنا ہے۔
سابق اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ نیتن یاہو جنگ کو انتخابات تک گھسیٹنا چاہتے ہیں۔
دوسری جانب غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جس میں مزید 39 فلسطینی شہید ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی ایئر فورس نے رافیل کمپنی کے مالک کو بھی ڈبو دیا
عرب میڈیا کے مطابق جبالیہ کے ایک اسکول پر بمباری سے 17 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ المواصی کے علاقے میں قائم ایک عارضی خیمہ بستی پر حملے میں 3 فلسطینی شہید ہوئے۔
غزہ کی صورتحال مزید سنگین ہو گئی ہے جہاں روزانہ درجنوں شہری جان سے ہاتھ دھو رہے ہیں، جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔
حماس نے جنگ بندی مذاکرات کی بحالی کی امید پرایک امریکی قیدی کو رہا کر دیا۔
اطلاعات کے مطابق اسرائیلی وفد آج قطر روانہ ہو گا، جہاں قیدیوں کے تبادلے اور جنگ بندی سے متعلق اہم بات چیت متوقع ہے۔ علاقائی سطح پر سفارتی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔