سینیٹر ساجد میر کے انتقال کے بعد خالی نشست پر انتخاب 29 مئی کو ہوگا

خالی نشست

لاہور: سینیٹر ساجد میر کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر انتخاب 29 مئی 2025 کو ہو گا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اس ضمن میں باقاعدہ انتخابی شیڈول جاری کردیا ہے، پنجاب سے سینیٹ کی اس خالی نشست پر پولنگ پنجاب اسمبلی میں منعقد ہوگی۔

قومی اسمبلی اجلاس،مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

الیکشن کمیشن کے مطابق شیڈول کے تحت کاغذاتِ نامزدگی 14 اور 15 مئی کو جمع کرائے جا سکیں گے، جبکہ سکروٹنی 17 مئی کو کی جائے گی۔

سینیٹ کے ضمنی انتخاب کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست اور انتخابی سرگرمیاں طے شدہ شیڈول کے مطابق ہوں گی۔

یاد رہے کہ سینیٹر ساجد میر کے انتقال سے سینٹ میں ایک فعال آواز خاموش ہو گئی، جنہوں نے طویل عرصہ سیاسی ومذہبی خدمات انجام دیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں