امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ جلد پاکستان سے مذاکرات کروں گا، تجارت ایک بڑی وجہ تھی جس کی وجہ سے دونوں نے لڑائی بند کی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا بھارت اور پاکستان کو تجارت میں مدد دینے کیلئے تیار ہے،بھارت اور پاکستان کے رہنما اپنے مؤقف پر قائم رہے۔
پاکستان کی جانب سے آپریشن بنیان مرصوص کی تکمیل کااعلان
میں نے پاکستان اور بھارت سے کہا جنگ بندی نہ کی تو تجارت نہیں ہوگی،جنگ بندی ہو گئی تو تجارت جاری رکھیں گے۔
تحارت کی بات کی تو اچانک بولے، شاید ہم رک سکتے ہیں،دونوں ممالک نے بہت سی وجوہات کی وجہ سے جنگ بندی کی ،لیکن تجارت ایک بڑی وجہ ہے۔
Trump: Permanent Ceasefire pic.twitter.com/eGXwkJGick
— Nadeem Malik 🇵🇰 (@nadeemmalik) May 12, 2025