جنگ بندی کے باوجود فلائٹ آپریشن متاثر، 150 پروازیں منسوخ

پروازیں منسوخ

پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر اورفلائٹ شیڈول میں بہتری کے باوجود ملک بھرمیں فضائی آپریشن معمول پر نہ آ سکا۔ ۔

قومی و بین الاقوامی سطح پر 150 پروازیں منسوخ کر دی گئیں، ایوی ایشن ذرائع کے مطابق منسوخی کی بنیادی وجہ آپریشنل مشکلات بتائی گئی ہے۔

پاکستانی فضائی حدود تمام پروازوں کیلئے مکمل طور پر بحال

فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی ایئرپورٹ سے 45، لاہور سے 38، اسلام آباد سے 40، ملتان سے 10، پشاور سے 11 اورسیالکوٹ سے 6 پروازیں منسوخ ہوئیں، 138 پروازیں بین الاقوامی تھیں، جن کی منسوخی سے ہزاروں مسافرشدید پریشانی کا شکارہوگئے۔

ذرائع کے مطابق بعض پروازیں غیریقینی صورتحال اورایئرلائنزکی انتظامی کمزوریوں کے باعث بھی تاخیر یا منسوخ ہوئیں،مسافروں نے ایوی ایشن حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فلائٹ آپریشن کو جلد ازجلد معمول پرلایا جائے۔


متعلقہ خبریں