بل گیٹس کبھی نہیں مرے گا

بل گیٹس

دنیا دولت کے پیچھے بھاگتی ہے، جبکہ بل گیٹس اس دولت کو چھوڑ کر جانا چاہتے ہیں۔ عجیب انسان ہے، جو ارب پتی ہو کر دنیا سے رخصت نہیں ہونا چاہتا۔

مائیکروسافٹ کے بانی اور دنیا کے عظیم ترین ٹیک وژنری بل گیٹس نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنی 99 فیصد دولت انسانیت کی بھلائی کے لیے وقف کر دیں گے۔ ایک ایسا فیصلہ، جو دنیا کے بڑے سرمایہ داروں کے لیے ایک مثال بن چکا ہے۔

بل گیٹس کا کہنا ہے کہ جب وہ مریں، تو لوگ انہیں اربوں پتی کے طور پر نہ یاد کریں، بلکہ ایک ایسے شخص کے طور پر پہچانیں جس نے دولت کو انسانیت کی خدمت کے لیے استعمال کیا۔

ان کی فاؤنڈیشن اب تک عالمی صحت، ویکسین، غربت کے خاتمے اور تعلیم جیسے میدانوں میں 100 ارب ڈالر سے زیادہ عطیہ کرچکی ہے، اور اب وہ اگلے بیس برسوں میں مزید 200 ارب ڈالر عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بل گیٹس نے طلاق کو سب سے بڑی غلطی قرار دے دیا

بل گیٹس کی خواہش ہے کہ 2045 تک ان کی دولت کا بڑا حصہ مستحقین تک پہنچ جائے۔ یہ وہ سوچ ہے جو دنیا کے مالیاتی مراکز سے نکل کر دلوں تک جا پہنچی ہے۔

بل گیٹس کا کہنا ہے، ” دولت صرف تب معنی رکھتی ہے جب وہ دوسروں کی زندگی بہتر بنانے میں استعمال ہو۔”

دنیا کے لیے یہ محض ایک خبر نہیں، بلکہ ایک نئی سوچ، ایک نیا فلسفہ ہے کہ حقیقی میراث بینک بیلنس نہیں، بلکہ وہ زندگی ہے جو آپ دوسروں کو دیتے ہیں۔

کیا واقعی کوئی شخص اتنا “غریب” ہو کر دنیا سے رخصت ہونا چاہتا ہے؟ بل گیٹس کے جواب میں صرف ایک مسکراہٹ چھپی ہوئی ہے، وہ سب کچھ دے کر سب کچھ پا چکے ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں