ملک کے تمام ائیر پورٹس پر فضائی آپریشن بحال کردیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق انتظامی مسائل کی وجہ سے فلائٹس آپریشن متاثر ہے، فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت تمام ائیر پورٹس سے 149 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔
بھارت کو سوچنا ہی نہیں چاہیے کہ پاکستان خاموش رہے گا، رضوان سعید شیخ
اسلام آباد کی 42، لاہور کی 36، کراچی کی 34، سیالکوٹ 11، ملتان 8، فیصل آباد 6، پشاور 8 اور کوئٹہ کی چار پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔
آپریشن بحال ہونے کے بعد کراچی ائیرپورٹ سے اب تک صرف 6 پروازیں آپریٹ ہو سکی ہیں۔ آپریشن معطلی کی وجہ سے گزشتہ روز 400 پروازیں متاثر ہوئیں جبکہ 130 منسوخ اور 24 متبادل ائیرپورٹس پر منتقل کیا گیا۔