پی ایس ایل 10 کے میچز کراچی منتقل کیے جانے کا امکان

پی ایس ایل

موجودہ ملکی حالات اور سکیورٹی کے پیش نظر پی ایس ایل سیزن 10 کے میچز ری شیڈول ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق موجودہ ملکی حالات اور سکیورٹی کے پیش نظر پی سی بی ہیڈکوارٹر میں اہم اجلاس ہوا، جس میں پی ا یس ایل 10 کے بقیہ میچز اور بنگلہ دیش سیریز کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے چند میچز ری شیڈول ہوں گے، پی سی بی موجودہ صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے، ترجمان نے کہا کہ حتمی فیصلے کے بعد معاملے سے آگاہ کیا جائے گا۔

پشاور زلمی کے بابراعظم پریکٹس سیشن میں گیند لگنے سے زخمی ہو گئے

ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں شیڈول بقیہ 4 میچز کے انعقاد سے متعلق مختلف آپشنز پر غور کیا گیا، پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میچز کی کراچی  منتقلی کے آپشن پر بھی غور کیا جا رہا ہے تاحال ایونٹ ملتوی کرنے کا فیصلہ نہیں ہوا ہے۔


متعلقہ خبریں