قومی ائیر لائن پی آئی اے نے مسافروں کے لئے اہم ہدایات جاری کر دی ہیں۔
ترجمان قومی ائیر لائن کا کہنا تھا کہ مسافر ائیرپورٹ آنے سے پہلے کال سینٹر سے رجوع کریں، ترجمان کے مطابق موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر پاکستان میں فضائی آپریشن متاثر ہورہا ہے۔
اسلام آباد، لاہور، سیالکوٹ اور کراچی ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن شام 6 بجے تک معطل
انہوں نے کہا کہ کچھ روٹس کو حفظ ماتقدم کے طور پر محدود کردیا جاتا ہے جس سے اس سیکٹر کی پروازیں متاثر ہوتی ہیں، ترجمان نے کہا کہ روٹس کی عارضی بندش ملکی ائیرلائنز کے اثاثوں اور مسافروں کی حفاظت کیلئے کی جاتی ہے۔
ترجمان قومی ائیر لائن نے کہا کہ مسافروں سے درخواست ہے کہ معاملے کی نزاکت کا ادراک کریں اورائیرلائن عملے سے تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ مسافروں کی سہولت کیلئے کال سینٹر سے ان کے دستیاب فون نمبر پر آگاہ کیا جارہا ہے۔