واشنگٹن/ریاض: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے میں جاری پاک بھارت کشیدگی پرتشویش کا اظہارکیا اور صورتحال کو پُرامن طریقے سے حل کرنے کے لیے ممکنہ اقدامات پرمشاورت کی۔
پاک بھارت کشیدگی پراقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدرکا اظہارِتشویش
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اس موقع پرسعودی کردارکو سراہا اورکہا کہ خلیجی ممالک خطے میں امن و استحکام کیلئے کلیدی حیثیت رکھتے ہیں،سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل نے بھی موجودہ حالات پرگہری تشویش ظاہرکرتے ہوئے مسئلے کے سفارتی حل پر زوردیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ جنوبی ایشیا میں کسی بھی قسم کی کشیدگی عالمی امن کے لیے خطرہ بن سکتی ہے اور دونوں ممالک کو تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔