وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نےکہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کی سرزمین پربزدلانہ حملہ کیا جس میں کئی بےگناہ اور معصوم شہری جاں بحق ہوئے۔
وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ نے الجزیرہ ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے ان جارحانہ اقدامات سے خواتین اور بچے بھی محفوظ نہیں رہے، یہ حملے خطے کے امن کے لیے خطرہ ہیں۔
آئیسکو کی راولپنڈی و گردونواح میں بلیک آوٹ سے متعلق خبروں کی تردید
انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے لیکن اپنے دفاع کا پورا حق رکھتا ہے اوراس کے پاس بھرپورعسکری صلاحیت موجود ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پہلگام واقعے کو اپنے مذموم سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر رہا ہے اور مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک دیرینہ مسئلہ ہے، جسے بات چیت سے حل کیا جانا چاہیے۔