کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں فی تولہ 800 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 56 ہزار 900 روپے ہو گئی۔
10 گرام سونے کی قیمت میں 684 روپے کا اضافہ ہوا۔ اور 10 گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 3 لاکھ 5 ہزار 984 روپے ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی مارکیٹ میں خام تیل اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 8 ڈالر کا اضافہ ہوا۔ جس کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 3 ہزار 385 ڈالر ہو گئی۔
فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3 ہزار 482 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت 2 ہزار 985 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔