وزارتِ صحت نے ملک بھر میں ہنگامی صورتحال کا اعلان کر دیا ہے۔
ترجمان وزارت صحت نے کہا کہ وفاقی وزیر صحت نے وفاق کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
لاہور کے روٹس پھر بند، اسلام آباد ائیرپورٹ پر فضائی آپریشن بحال
وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں میری ترجیح عوام کی صحت کا تحفظ ہے، تمام ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور انتظامی عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں۔
ترجمان کے مطابق وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے جنیوا اور قطر کے طے شدہ سرکاری دورے بھی منسوخ کر دیے ہیں۔