وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے میزائل حملے کے لیے مکمل طور پر تیار تھا اور ہمیں پہلے ہی اندازہ تھا کہ بھارت اس قسم کی کارروائی کرے گا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے بزدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بھارت کو اس حملے سے کہیں زیادہ شدید اور مؤثر جواب دیا جائے گا، پاکستان کی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی میزائل حملے میں احمد پور شرقیہ میں ایک معصوم بچہ شہید جبکہ ایک خاتون اور ایک مرد شدید زخمی ہوئے ہیں۔
پاکستان نے حملے کے فوراً بعد جوابی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے اورسیکیورٹی فورسز کو مکمل ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔
عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ افواہوں سے گریز کریں اور سرکاری بیانات پر اعتماد رکھیں۔