پہلگام واقعے کے بعد بھارتی پروپیگنڈہ بے نقاب کرنے کے لیے بین الاقوامی اور قومی میڈیا نمائندگان کو مریدکے اور بہاولپور کا دورہ کروایا جا رہا ہے جس دوران وزیر اطلاعات و نشریات دورے کے دوران صحافیوں کو زمینی حقائق سے آگاہ کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نمائندگان کو اُن مقامات کا دورہ کروایا جائے گا جنہیں بھارت دہشتگردی کے خیالی ٹھکانے قرار دیتا ہے۔
بھارت کی جانب سے مریدکے اور بہاولپور میں دہشتگردوں کے مبینہ اور خیالی ٹھکانوں کے حوالے سے بے بنیاد پروپیگنڈہ کیا جاتا ہے۔میڈیا نمائندگان ان مقامات اور آبادی کا تفصیلی مشاہدہ کریں گے۔
پہلگام واقعہ مودی حکومت کا سوچا سمجھا منصوبہ تھا، محبوبہ مفتی
اس سے پہلے بھی 5 مئی کو ایل او سی کے دورے میں انٹرنیشنل اور نیشنل میڈیا کو دورہ کروایا گیا تھا۔
دورے میں بھارت کا خیالی دہشت گردوں کے کیمپس کا بے بنیاد جھوٹ اور پروپیگنڈا پوری طرح بے نقاب کیا گیا۔
ان دوروں سے عالمی اور قومی میڈیا کے سامنے بھارت کے بے بنیاد دعوو ں کی قلعی کھل رہی ہے۔