سپریم کورٹ آف پاکستان آج پاکستان تحریکِ انصاف کو مخصوص نشستیں دینے کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کی سماعت کرے گی۔
جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 13 رکنی آئینی بینچ دونوں اہم کیسز کی سماعت کرے گا، ان کیسزمیں ایک کیس مخصوص نشستوں سے متعلق 12 جولائی 2023 کے عدالتی فیصلے پر نظرثانی کی درخواست ہے جبکہ دوسرا کیس اس فیصلے پرعملدرآمد نہ ہونے کے خلاف دائرکردہ ہے۔
عدالت نے 9 مئی فسادات میں ملوث مزید ملزمان کو سزائیں سنا دیں
پی ٹی آئی کی رہنما کنول شوذب نے الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی، جس پر بھی آج سماعت ہوگی۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے اکثریتی ججزنےمخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا فیصلہ کیا تھا، جس کا تحریری فیصلہ جسٹس منصورعلی شاہ نے تحریرکیا تھا،یہ معاملہ ملکی سیاست اورانتخابی عمل میں اہم موڑکی حیثیت رکھتا ہے۔