پی ایس ایل 10، ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں آج مدمقابل ہوں گی

PSL

ملتان: پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) سیزن 10 میں آج ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

پی ایس ایل سیزن 10 میں آج کا میچ ملتان کے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ رات 8 بجے کھیلا جائے گا۔

پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی کے 6 جبکہ ملتان سلطانز کے 2 پوائنٹس ہیں۔

گزشتہ روز لاہور میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ کھیلا گیا تھا۔ جس میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 10 میں بچوں میں کینسر سے آگاہی کا دن منایا گیا

میچ کو بارش کے باعث پندرہ ، پندرہ اوورز تک محدود کیا گیا تھا۔لاہور قلندرز نے مقررہ 15 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے۔ اور کراچی کنگز کو ڈی ایل ایس قانون کے تحت جیتنے کے لیے 168 رنز کا ہدف ملا۔

ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز نے 14ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر کامیابی حاصل کر لی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں