سرینگر: جموں و کشمیر پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے پہلگام واقعہ کو مودی حکومت کا سوچا سمجھا منصوبہ قرار دے دیا۔
جموں و کشمیر پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فون کے بڑھتے مظالم پر مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
محبوبہ مفتی نے کہا کہ فالس فلیگ حملے کے بعد نہتے کشمیریوں کو دہشتگرد قرار دے کر ان پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پہلگام میں دو روز قبل اغوا کیے گئے نوجوان امتیاز مغرے کی نعش دریا سے ملی ہے۔ جس کی ذمہ دار بھارتی سیکیورٹی ادارے ہیں۔ باندی پورہ، کلگام اور دیگر علاقوں میں بھی بھارتی فورسز کی جانب سے عام شہریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اور کئی افراد کو ماورائے عدالت قتل کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کا ایل او سی پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب
محبوبہ مفتی نے مطالبہ کیا کہ پہلگام حملے کی مکمل غیر جانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہئیں۔ تاکہ سچ عوام کے سامنے آ سکے۔ پہلگام حملہ مودی حکومت کا سوچا سمجھا منصوبہ تھا۔ تاکہ کشمیری مسلمانوں پر ظلم ڈھایا جا سکے اور عالمی توجہ اصل مسائل سے ہٹائی جا سکے۔
واضح رہے کہ دفاعی ماہرین نے بھی پہلگام حملے کو مودی سرکار کی خطرناک سازش قرار دیا۔ اور کہا کہ پہلگام فالس فلیگ کا مقصد کشمیر میں بےگناہ مسلمانوں کو نشانہ بنانا ہے جو انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔