راولپنڈی: پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت نے گزشتہ شب ایل او سی کے متعدد مقامات پر پاکستانی پوسٹوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔ جس پر پاک فوج نے بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دیا۔
بھارت نے ایل او سی پر نکیال، کھوئی رٹا، شاردا، کیل، نیلم اور حاجی پیر سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ کی۔
یہ بھی پڑھیں: پہلگام فالس فلیگ آپریشن، انٹیلیجنس ایجنسیز کی ناکامی پر مودی سرکار پر شدید تنقید جاری
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے مذکورہ سیکٹرز میں دشمن کی بلا اشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاک فوج دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار اور پرعزم ہے۔