ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاکستان ایک پُر امن ملک ہے اورخطے میں امن چاہتا ہے،جارحیت مسلط کی جاتی ہےتوافواج پاکستان دشمن کومنہ توڑجواب دینےکیلئےتیارہیں۔
وزیراطلاعات اورڈی جی آئی ایس پی آرکا قومی سلامتی پر سیاسی رہنماؤں کےساتھ ان کیمرہ سیشن ہوا، جس میں موجودہ صورتحال کے پیش نظر قومی سلامتی کے امور پر غورہوا۔
تحریک انصاف کا حکومتی بریفنگ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ
سیشن میں سیاسی جماعتوں کے رہنما بڑی تعداد میں شریک ہوئے،ڈی جی آئی ایس پی آر نے شرکا کو پاک فوج کی تیاریوں سے آگاہ کیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے سیاسی قائدین کو حکومتی سفارتی اقدامات اور ریاستی مؤقف سے آگاہ کیا۔