یوٹیلٹی سٹورزکارپوریشن کے تین ہزار سے زائد کنٹریکٹ ملازمین کو نوکریوں سے نکال دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق متعدد یوٹیلٹی سٹورزنقصان میں ہونے کے باعث بند کیا جارہا ہےاس سے قبل فروری میں 3 ہزار کے قریب ملازمین کوفارغ کیا گیا تھا۔
حکومت کا مزید ایک ہزار یوٹیلٹی اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ
ملازمین کونکالنے کے احکامات چھٹی والے دن جاری کیے گئے، پہلے مرحلے میں تمام ڈیلی ویجز ملازمین کو فارغ کیا گیا تھا جو گزشتہ 10 سال سے کارپوریشن میں کام کر رہے تھے۔
22 جنوری کووفاقی کابینہ نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنزبند کرنے کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دے دی تھی۔