نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا یونانی وزیر خارجہ جورجیو گرا پتریتس سے رابطہ

Ishaq Dar

وفاقی وزیر خارجہ و نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے یونانی وزیر خارجہ  سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے اور انہیں پاکستان کیخلاف بھارت کے بے بنیاد الزامات اور یکطرفہ غیر قانونی اقدامات سے آگاہ کیا۔

اسحاق ڈارنے کہا کہ بھارت کی ڈس انفارمیشن  مہم اور یکطرفہ اقدامات سے علاقائی امن اور سلامتی کو خطرہ ہے، پاکستان بھارت کے بے بنیاد الزامات اور یکطرفہ غیر قانونی اقدامات کو مسترد کرتا ہے۔

پہلگام واقعہ کی حقیقت کیا؟وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا پانامہ کے ہم منصب سے رابطہ

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے کی بھرپور مذمت کرتا ہے، ایسا کرنا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

ٹیلیفونک رابطے میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈارنے پاکستان کی طرف سے علاقائی امن اور سلامتی  کیلئے  عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ پاکستان اپنی خود مختاری اور قومی مفاد کا ہر قیمت پر تحفظ کرے گا۔

پاکستان کا زمین سے زمین تک مار کرنے والے ابدالی میزائل نظام کا کامیاب تجربہ

یونانی وزیر خارجہ جورجیو گرا پتریتس نے اپنی گفتگو میں پاکستان کی طرف سے پہلگام حملے کی غیر جانبدار شفاف تحقیقات کی تجویز کا خیر مقدم کیا  اور خطے میں امن اور سلامتی برقرار رکھنے کے لیے ضبط و تحمل کی اہمیت پر زور دیا۔

گفتگو میں  پاک یونان وزرائے خارجہ کا سلامتی کونسل کے غیر مستقل اراکین کے طور پر رابطے برقرار رکھنے پر  بھی اتفاق کیا گیا ۔


متعلقہ خبریں