ای او بی آئی پنشن میں 15فیصد اضافے کی سمری وفاقی کابینہ کو ارسال

ای او بی آئی

وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے ای او بی آئی پیشنرز کو بڑی خوشخبری سنادی۔

وفاقی وزیرسمندر پارپاکستانیز چوہدری سالک حسین نے کہا ہے ای او بی آئی کی پنشن میں 15فیصد اضافے کی سمری وفاقی کابینہ کو بھجوا دی ہے ،پنشن میں 15 فیصداضافے سے پانچ لاکھ پنشنرزکو فائدہ ہوگا۔

سی ڈی اے کا بڑا اقدام، شہری سہولیات اور منصوبوں میں بہتری پر توجہ

انہوں نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں بنیادی تنخواہ بڑھانے کی تجویزدی جائیگی، وزارت مختلف ممالک کیساتھ مزدوروں کوصحت سمیت ہرممکن سہولیات دینے کیلئے رابطے میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی طلب کے مطابق ہم اپنے لوگوں کو تربیت فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں  اورورکرز کے بچوں کی جہیز گرانٹ کو چار لاکھ سے پانچ لاکھ ، ورکرز کی ڈیتھ گرانٹ آٹھ لاکھ سے بڑھا کر دس لاکھ کی ہے۔

خیال رہے وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے پنشن بجٹ میں 7 سے 8 ارب اضافے کا اعلان جلد کیا جاسکتا ہے۔


متعلقہ خبریں