ہم پہلگا م واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کیلئے تیار ہیں، رانا ثناء اللہ

rana sanaullah رانا ثناء اللہ

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ہم پہلگام واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کیلئے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کے وجود کو تسلیم نہیں کر رہا، بھارت مشترکہ تحقیقات چاہتا ہے تو ہم تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت اپنے مذموم مقاصد کا حصول چاہتا ہے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ہو سکتا ہے ہم اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر پہلگام واقعے کو اٹھائیں، قابض بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کو روک نہیں پا رہی ہے۔

امن کیلئے پاکستان اور بھارت ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، امریکہ

بھارت کی روش خطے کو خطرے سے دوچار کر رہی ہے، مشیر سیاسی امور نے کہا کہ پہلگام واقعے کو جس طرح بھارت نے رپورٹ کیا اس پر ہمیں شک ہے، پہلگام واقعے کے بعدسب سے پہلے بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کیا۔

انہوں نے کہا کہ تھرڈ پارٹی اسپیشل ایکسپرٹ بھی پہلگام واقعے کی انکوائری کریں، ثابت ہو رہا ہے کہ بھارت نے پہلگام واقعے کو پلاننگ کے تحت کیا ہے، کشمیریوں کو حق خودارادیت استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔


متعلقہ خبریں