لاہورقلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ بغیر نتیجہ ختم کردیا گیا


لاہور میں ہونے والی موسلا دھار بارش کے باعث لاہورقلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ بغیر نتیجہ ختم کردیا گیا۔

آندھی اور تیز بارش کے باعث 11.3 اوورز کا کھیل ہی ہوسکا،لاہور قلندرز نے 3وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز بنائے تھے۔

کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو شکست دیدی

لاہور قلندرز ایونٹ میں 8 میچ کھیل چکی ہے ، 4 میچز میں کامیابی حاصل کی ، 3 میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ایک میچ بے نتیجہ رہا،لاہور قلندرز اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے 7 میچز کھیلے، 4 جیتے ، 2 ہارے ، ایک میچ بے نتیجہ رہا، پوائنٹس ٹیبل پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اس وقت تیسرے نمبر پر ہے۔

 


متعلقہ خبریں