پاکستان علاقائی سالمیت اور خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا،صدر،وزیر اعظم


صدراور وزیر اعظم  نے واضح کیا ہے کہ پاکستان علاقائی سالمیت اور خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان اہم ملاقات ہوئی،ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی موجود تھے۔

بھارت پاکستان پر حملہ کرنے کی حماقت نہیں کریگا،جلیل عباس جیلانی

ملاقات میں پہلگام حملے کے بعد موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف زرداری سے صحت بارے بھی دریافت کیا۔

دونوں رہنماؤں نے بھارت کے جارحانہ رویے اور اشتعال انگیز بیانات پر گہری تشویش کا اظہار کیا، جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ بھارتی رویے سے علاقائی امن و استحکام کو خطرہ ہے۔

پاکستان کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا،پاکستانی قوم متحد ہے ، اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے ،پاک افواج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

ملاقات میں کسی بھی ممکنہ جارحیت پر پاکستان کے ردعمل کا بھی جائزہ لیا گیا،بھارتی قیادت کے پہلگام حملے پربغیر کسی تحقیقات کے لگائے گئے الزامات پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ پاکستان2 دہائیوں سے دہشت گردی کا شکار رہا ، انسانی اور معاشی نقصان کا سامنا کرنا پڑا، عالمی برادری پاکستان میں دہشت گردی کیلئے بھارتی فنڈنگ اور تربیت کا نوٹس لے۔

کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو شکست دیدی

صدر مملکت نے بھارتی الزامات پر حکومت کے ردعمل اور ذمہ دارانہ انداز میں صورتحال سے نمٹنے کو سراہا، صدر مملکت نے کہا پاکستان ہر قیمت پر خودمختاری اور سالمیت کے تحفظ کیلئے ضروری اقدامات کرے گا۔

کشمیری عوام کے حق خودارادیت کیلئے سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا گیا۔


متعلقہ خبریں