کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو شکست دیدی


پی ایس ایل 10 کے 20 ویں میچ میں کراچی کنگزنے ملتان سلطانز کو 87رنز سے شکست دے دی۔

لاہور میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو جیت کیلئے 205رنز کا ہدف دیا،جواب میں ملتان سلطانز کی پوری ٹیم 16.1 اوورز میں 117 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان ریلویز نے رواں سال 75ارب روپے کی ریکارڈ آمدن حاصل کرلی

اس کامیابی کے بعد کراچی کنگز پوانٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر آگئی جبکہ ملتان سلطانز آخری نمبر پر چلی گئی،کراچی کنگز نے اب تک 7 میچز کھیلے جس میں انہیں 4 میں کامیابی اور3 میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ملتان سلطانز ایونٹ میں اب تک 8 میچز کھیل چکی ہے جس میں سے انہیں صرف ایک کامیابی مل سکی ہے،7 میچز میں شکست کا سامنا کرنا۔


متعلقہ خبریں