کسی کو غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے،بھارت کی فوجی مہم جوئی کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائےگا،آرمی چیف


آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرکا کہنا ہے کہ کسی کو غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے،بھارت کی فوجی مہم جوئی کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائےگا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینج کا دورہ کیا اس کے علاوہ  انہوں نے پاک فوج کی منگلا اسٹرائیک کور کی جنگی مشقوں کا بھی جائزہ لیا۔

پاکستان ریلویز نے رواں سال 75ارب روپے کی ریکارڈ آمدن حاصل کرلی

آرمی چیف نے دورے کے موقع پر جوانوں سے بھی بات چیت کی ،جنرل سید عاصم منیر نے افسران اور جوانوں کے بلند حوصلے ، جنگی مہارت اور جذبے کو سراہا۔

وطن عزیز کی خودمختاری اور سلامتی یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے،قومی مفادات کے تحفظ کیلئے ہماری تیاریاں اور عزم غیر متزلزل ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں