جیسے جیسے وقت گزر رہاہےحملے کے خطرات بڑھ رہےہیں ، خواجہ آصف

Khawaja Asif

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے بھارت کے حملے کے خطرات بڑھ رہےہیں ۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ دوست ممالک چاہتےہیں جنگ کی صورتحال نہ بنے ،اللہ کرے ان ممالک کی کوششوں سے بھارت کو عقل آئے مگر کسی کو شق نہیں ہونا چاہیے بھارتی جارحیت کا بھر پور جواب دیا جائےگا۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پہلگام حملے سے متعلق آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا مگر بھارت نے اس حوالے سے جواب نہیں دیا۔ بھارت تحقیقات نہیں چاہتا تو دال میں کچھ تو کالا ہے۔

پاک فضائیہ کی بروقت کارروائی ، مقبوضہ کشمیر میں پٹرولنگ کرنیوالے بھارتی رافیل طیارے فرار

مزید کہا کہ جیسی طاقت بھارت استعمال کرے گا ہم اس سے زیادہ کریں گے ، ہماری طرف سے جنگ کا آغاز نہیں ہوگا جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور ردعمل دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ دوست ممالک ثالثی کی کوشش کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں