اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان ، انڈیکس میں 3476 پوائنٹس کی کمی

اسٹاک ایکسچینج

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر شدید مندی کا رجحان ، انڈیکس ایک لاکھ ، 11 ہزار کی سطح پر آ گیا ، دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا ، 100 انڈیکس میں 3476 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار 395 پوائنٹس پرٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

اسٹاک مارکیٹ میں ایک لاکھ ، 16 ہزار کی حد بحال ، ڈالر کی قیمت گر گئی

گزشتہ روز بھی پہلے سیشن میں مندی کا رجحان رہا تھا تاہم کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا تھا۔

دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی دیکھی گئی ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں 5 پیسے سستا ہونے کے بعد ڈالر 280 روپے 97 پیسے کا ہو گیا۔


متعلقہ خبریں