کھیل میں سیاست، بھارت سینٹرل ایشیا والی بال چیمپئن شپ سے فرار

والی بال

بھارت نے سینٹرل ایشیا والی بال چیمپئن شپ سے راہ فرار اختیار کرلی۔

تفصیل کے مطابق چیمپئن شپ سے اسلام آباد میں کھیلی جارہی ہے جس میں ایران، قازقستان، ترکمانستان، ازبکستان، سری لنکا کی ٹیمیں شریک ہیں۔

پاکستان بنگلا دیش ٹی ٹوئنٹی سیریز:حتمی تاریخوں اور وینیوز کو فائنل کرلیا گیا

بھارت کھیل کے میدان میں پاکستان کا سامنا کرنے کو تیار نہیں، بھارت نے سینٹرل ایشیا والی بال چیمپئن شپ سے راہ فرار اختیار کرلی۔

ذرائع انڈین والی بال فیڈریشن نے کہا کہ انڈین حکومت نے اجازت نامہ منسوخ کردیا ، پاکستان کو صورتحال سے آگاہ کردیا گیا۔

پاکستان نے 2024 میں ترکمانستان کے خلاف چیمپئن بن کرابھرتے ہوئے ایونٹ کی کامیابی سے میزبانی کی تھی۔ ٹورنامنٹ کے منتظمین نے تصدیق کی ہے کہ منصوبہ بندی کے مطابق چار ممالک اب بھی مقابلہ کریں گے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں