اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں روسی سفارت خانے کی گاڑی کی ٹکر سے پاکستان ائیر فورس (پی اے ایف) کا اہلکار بیوی اور بچوں سمیت زخمی ہو گیا۔
جمعہ کے روز پیش آنے والا حادثہ اسلام آباد کی مرکزی شاہراہوں میں سے ایک مارگلہ روڈ پر پیش آیا ہے۔
اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ایئرفورس اہلکار ریاض موٹر سائیکل پر بیوی اور بچی کے ساتھ جا رہا تھا کہ اس دوران روسی سفارت خانے کے تھرڈ سیکڑی کی کار نے اسے ٹکر مار دی۔

پولیس حکام کے مطابق تھرڈ سیکرٹری ایلگزنڈر اور گاڑی کو تھانہ کوہسار منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ زخمیوں کو پی اے ایف اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔