ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے 17 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو شکست دے دی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے پشاورزلمی کو 64رنز سے شکست دی،179رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی 15.2اوورز میں 114رنز پر ڈھیر ہوگئی ،حسین طلعت39رنز بنا کر نمایاں رہے۔
’’سیچویشن روم‘‘ میں شرکا نے مودی حکومت اور بھارتی میڈیا کو آئینہ دکھا دیا
محمد حارث17،مچل اوون15اوربابراعظم نے12رنز بنائے،لیوک ووڈ8،صائم ایوب اور ٹام کوہلر کیڈمور نے 5،5رنز کی اننگز کھیلی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فہیم اشرف نے شاندار بالنگ کرتے ہوئے 5وکٹیں حاصل کیں،خرم شہزاد2،محمد عامر،محمد وسیم اورابرار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ اوورز میں 7وکٹوں پر178رنز بنائے،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مارک چیپمین 33رنز بنا کر نمایاں رہے،سعود شکیل اورکوشل مینڈس نے 32،32رنز بنائے۔
مشترکہ مفادات کونسل میں کینال بنانے کا اعلان ہوا تو حکومت سے الگ ہو جائیں گے،ناصر شاہ
فن ایلن 31، ریلی روسو27 اورحسن نواز نے8 رنز کی اننگز کھیلی۔پشاور زلمی کے الزاری جوزف 3 اور صائم ایوب نے 2وکٹیں حاصل کیں۔
5 وکٹیں حاصل کرنے پر فہیم اشرف میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔