فلسطینی صدرمحمود عباس نے حسین الشیخ کو نائب صدر مقررکردیا

نائب صدر

فلسطینی صدرمحمودعباس نے اپنےدیرینہ ساتھی حسین الشیخ کو نائب صدرمقررکر دیا ہے جو کہ ان کی جانشینی کی طرف ایک اہم قدم تصور کیا جا رہا ہے۔

89 سالہ محمود عباس نےاس تعیناتی کے ذریعے اپنے بعد کے قیادت کے سلسلے میں ایک اہم پیشرفت کی ہے، جس کا مقصد فلسطینی قیادت میں استحکام کو بڑھانا ہے۔

مسقط میں ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور،ملکوں میں سنجیدہ عزم کا اظہار

عرب میڈیا کے مطابق، یہ تعیناتی عباس کی غزہ میں اہم کردار ادا کرنے کی خواہش کا عکاس ہے، جس کے تحت وہ جنگ کے بعد اس علاقے میں ایک نئی سیاسی حکمت عملی اپنانا چاہتے ہیں۔

حسین الشیخ فلسطینی اتھارٹی میں ایک اہم رہنما ہیں اور ان کی تعیناتی کو صدرعباس کی جانب سے جانشینی کے حوالے سے ایک سوچ سمجھ کر کیا گیا فیصلہ سمجھا جا رہا ہے۔

اس تبدیلی کے بعد فلسطینی سیاست میں نئی ممکنہ تبدیلیوں کے آثار دکھائی دینے لگے ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں