مسقط میں ایران اورامریکہ کے درمیان جوہری معاہدے پر بات چیت کا تیسرا دورکامیابی کے ساتھ مکمل ہوگیا۔ ایرانی وفد کی قیادت نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کی جبکہ امریکی وفد کی قیادت اسٹیووٹکوف نے کی۔
دونوں ممالک نے مذاکرات میں سنجیدہ عزم کا مظاہرہ کیا اوربات چیت کومثبت اورنتیجہ خیزقراردیا،عباس عراقچی نے کہا کہ بعض سنگین اختلافات ابھی بھی موجود ہیں، لیکن امید ہے کہ دونوں ملک تیزی سے پیشرفت کرسکتے ہیں۔
روسی صدرکا کرسک پردوبارہ قبضے کا دعویٰ، یوکرین کی تردید
امریکی عہدیداروں نے مذاکرات کو کامیاب قراردیتے ہوئے کہا کہ اس دورمیں دونوں فریقوں نے اہم امورپراتفاق کیا، دونوں ممالک نے یہ طے کیا کہ جلد ہی یورپ میں دوبارہ ملاقات کی جائے گی۔
اس حوالے سے امریکی عہدیداروں نےعمان کا شکریہ ادا کیا اوروائٹ ہاؤس نےعمان کی میزبانی کو سراہا، چوتھے مرحلے کی بات چیت 3 مئی کو ہوگی، جس میں عمان کے وزیر خارجہ بھی شریک ہوں گے۔