اسلام آباد: دفاعی تجزیہ کار بریگیڈیئر حارث نواز نے کہا ہے کہ بھارت کا رویہ ناقابل برداشت ہے۔ جنگ شروع ہوئی تو اس کا نقصان کافی زیادہ ہو گا۔
دفاعی تجزیہ کار بریگیڈیئر ریٹائرڈ حارث نواز نے ہم نیوز کے پروگرام “سیچوئیشن روم” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اچھی طرح سے جانتا ہے کہ پاکستان کیا ہے اور وہ کیا کر سکتا ہے۔ لیکن حقیقت میں بھارت نہیں جانتا ہے کہ پاکستان کیا کچھ کر سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ریجن میں ایران، چین، روس، ترکی سمیت دیگر سے بات کرنی چاہیے۔ یہاں کشمیر ایک سنجیدہ معاملہ ہے۔ اور اگر جنگ شروع ہوتی ہے اس کے اثرات کیا ہوں گے؟
یہ بھی پڑھیں: بھارت تہلگام حملے پر نیوٹرل تحقیقات کرائے ہم اس کیلئے تیار ہیں، حذیفہ رحمان
بریگیڈیئر (ر) حارث نواز نے کہا کہ پاکستان کے آرمی چیف نے اوورسیز پاکستان کی تقریب میں جو کشمیر کے حوالے سے بات کی تھی بھارت کو اس پر تکلیف ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جس طرح کا بھارت رویہ اختیار کیے ہوئے ہے یہ ناقابل برداشت ہے۔ یہ بچوں کا کھیل نہیں ہے اگر جنگ شروع ہوئی تو اس کا نقصان کافی زیادہ ہو گا۔