بھارتی جھوٹے بیانیے کو بدترین شکست کا سامنا

India

اسلام آباد: بھارتی جھوٹے بیانیے کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

پہلگام فالس فلیگ آپریشن میں بھارتی میڈیا کی سازش بے نقاب ہو گئی۔ اور پاکستانی میڈیا نے بھارتی پراپیگنڈے کا منہ توڑ جواب دیا۔ بھارتی میڈیا پاکستانی میڈیا کی رپورٹنگ سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو گیا۔

انڈیا ٹو ڈے نے اعتراف کیا کہ پاکستانی ڈیجیٹل وار فیئر نے بھارتی پراپیگنڈے کو روند ڈالا ہے۔

الیکٹرانک میڈیا کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی بھارتی بیانیے کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) کی ہزاروں سے زائد پوسٹوں میں مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ہم نے پاکستان کیلئے بہت قربانیاں دیں، اس کا دفاع کرنا جانتے ہیں، آرمی چیف

پاکستانی سوشل میڈیا کی مربوط حکمت عملی بھارت پر بھاری پڑ گئی۔ اور پاکستانی میڈیا کی جاندار رپورٹنگ سے بھارتی میڈیا کا جھوٹا بیانیہ دفن ہو گیا۔

دنیا کو گمراہ کرنے کی بھارتی میڈیا کی کوشش ناکام ہو گئی۔ اور متعدد بھارتی صحافیوں نے بھی بھارتی بیانیے کو مسترد کر دیا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں