پاکستان کے لیے جان دینی پڑی تو دیں گے، راشد سومرو

راشد سومرو

گھوٹکی، جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما مولانا راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ  پاکستان کے لیے جان دینی پڑی تو دیں گے۔

جے یو آئی رہنما مولانا راشد محمود سومرونےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان کے شانہ بشانہ صرف سرحد کی چوکیداری نہیں کریں گے۔

قومی یکجہتی سے بھارتی پراپیگنڈے کا مؤثر جواب دیا گیا، مولانا فضل الرحمان

انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں گھس کر چائے اور ناشتہ کریں گے، ہم اپنے پانی کے حصے کا ایک قطرہ دیگر صوبوں کو دینے کو تیار نہیں، انڈیا کو کیسے اپنا پانی روک لینے دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی اوراپنے لوگوں کی ناراضی سے توجہ ہٹانے کے لیے بھارت نے یہ سارا ڈرامہ رچایا ہے کیا، یہ خطرناک صورتحال میں ہم افواج  پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔


متعلقہ خبریں