کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سنسنی خیز مقابلے میں کراچی کنگز کو شکست دیدی


پی ایس ایل 10 کے 15 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سنسنی خیز مقابلے میں کراچی کنگز کو شکست دیدی۔

لاہور میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے  کراچی کنگز کو جیت کیلئے 143رنز کا ہدف دیا، جواب میں کراچی کنگز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنا سکی،وسیم جونیئر ، محمد عامر اور خرم شہزاد نے 2،2وکٹیں حاصل کیں۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں 3ہزار300 روپے کی کمی

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فہیم اشرف نے 43رنز کی اننگز کھیلی،کوشل مینڈس نے 36اور حسن نواز نے35رنز بنائے۔حسن علی نے 3وکٹیں حاصل کی،عباس آفریدی اور امیر حمزہ کے حصے میں 2،2وکٹیں آئیں۔

کراچی کنگز 6 میچ کھیل کر پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز4 میچ کھیل کر پانچویں نمبر پر ہے۔

 


متعلقہ خبریں