ایران کے ساتھ اب تک مذاکرات مثبث اور کار آمد ثابت ہوئے، ٹیمی بروس

ٹیمی بروس

واشنگٹن،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ اب تک مذاکرات مثبث اورکارآمدثابت ہوئے ہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ایران کیساتھ مذاکرات کا اگلا دورعمان میں ہوگا، ایران کے پاس جوہری ہتھیارحاصل کرنے کی صلاحیت ناقابل قبول ہے۔

امریکا اور چین کے درمیان تجارتی مذاکرات جاری ہیں، ٹرمپ کادعویٰ

ترجمان نے کہا کہ سخت پالیسیاں بنانا ہر خود مختار ملک کا حق ہے، امریکی ویزا پالیسیاں سخت کرنے کا مقصد ملک کو دوبارہ عظیم، محفوظ اور خوشحال بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ویزا کونسلر کو یہ سوال کرنے کا حق ہے آپ امریکا کیوں اور کیا کرنے آ رہے ہیں، امریکا جو بھی آئے وہ رویئے میں تبدیلی لائے اور اچھے شہری کی طرح پیش آئے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں