واشنگٹن، وزیرخزانہ کی موڈیز کی ٹیم سے ملاقات، اقتصادی اشاروں میں بہتری سے آگاہ کیا

وزیرخزانہ

واشنگٹن،وزیرخزانہ وسینیٹرمحمد اورنگزیب نے موڈیز کی ٹیم سے ملاقات کی ہے۔

وزیرخزانہ نے اصلاحاتی ایجنڈے اوراقتصادی اشاروں میں بہتری سے آگاہ کیا، مہنگائی میں کمی، کرنٹ اکاؤنٹ اور پرائمری بیلنس سرپلس سے متعلق بھی بتایا ہے۔

واشنگٹن، وزیرخزانہ اورنگزیب سے سعودی اورچینی ہم منصب کی الگ الگ ملاقاتیں

وزیرخزانہ وسینیٹراورنگزیب نے مستحکم شرح مبادلہ اور ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے سے متعلق  موڈیز کی ٹیم  کو آگاہ کیا۔

وزیرخزانہ نے حکومت کے اسٹرکچرل ریفارمز ایجنڈے پر پیش رفت بارے بھی بتایا ہے اور ٹیرف پرامریکی انتظامیہ سے تعمیری اندازمیں بات چیت جاری رکھنے کاعزم کیا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں