خیبرپختونخوا سے منکی پاکس کا نیا کیس سامنے آگیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے امریکی نائب سفیرکی ملاقات
محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے مطابق منکی پاکس کی تشخیص 31 سالہ شخص میں ہوئی، متاثرہ شخص کچھ روز قبل خلیجی ممالک سے پشاور آیا تھا،صوبے میں اب تک منکی پاکس کے 8 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
منکی پاکس کی علامات
بخار، جسم میں درد، غدود کا بڑھ جانا منکی پاکس کی علامات ہیں، کم قوت مدافعت والے بچے اس سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں،منکی پاکس کے 90 سے 95 فیصد مریض صحتیاب ہو جاتے ہیں۔
ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر میں پھر تبدیلی کا فیصلہ
منکی پاکس کی علامات 4 سے 15 روز میں ظاہر ہوتی ہیں، اگر کسی میں یہ علامات ظاہر ہوں تو اسے آئیسولیٹ ہونا چاہیے۔
خارش سے اسکن میں کوئی انفیکشن ہو تو اس سے یہ بیماری ٹرانسفر ہوسکتی ہے، اس میں بخار والی ادویات کا استعمال کیا جاسکتا ہے، مرض کے شدت اختیار کرنے پر اینٹی وائرس ادویات کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔
منکی پاکس کی جنوبی افریقا میں انسانوں میں تشخیص 1970ء میں ہوئی تھی، پاکستان میں منکی پاکس کا پہلا کیس 11 اپریل 2023ء میں سامنے آیا تھا۔