کراچی، شادی میں ہوائی فائرنگ سے خاتون جاں بحق، اورنگی اور حیدر آباد میں پولیس مقابلے

ہوائی فائرنگ

کراچی، نیو کراچی میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔

ریسکیوذرائع  کے مطابق نیوکراچی میں گھرکی چھت پرکھڑی خاتون باراتیوں کی گولی کا نشانہ بن گئی، جاں بحق خاتون کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

لاہور میں ڈکیتی کا ایک نہایت ہی انوکھا اور حیران کن واقعہ

ریسکیوذرائع نے بتایا کہ کراچی کے علاقے ملیرمیں نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا اورزخمی شخص کو جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اورنگی ٹاؤن سیکٹر الیون ای قادری حلیم کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس سے 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار  کرکے اسپتال منتقل کردیئے گئے۔

ایک اورواقعہ میں حیدرآباد میں فورٹ پولیس کا رکشہ مارکیٹ کے قریب اسٹریٹ کریمنلز سے مقابلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلہ میں ملزم زخمی حالت میں گرفتاراور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔


متعلقہ خبریں