دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائٹڈ نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 میں ناقابل شکست رہنے کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے ملتان سلطانز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔
اسلام آباد یونائٹڈ کی پانچ میچوں میں یہ پانچویں کامیابی ہے۔ ملتان سلطانز کی پانچ میچوں میں یہ چوتھی شکست ہے۔
ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائٹڈ کے درمیان پی ایس ایل میں یہ 18 واں میچ تھا جن میں ملتان سلطانز نے8 جیتے ہیں جبکہ اسلام آباد یونائٹڈ کو 10 میچوں میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔
بدھ کی شب ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 20 اوورز میں5 وکٹوں کے نقصان پر168 رنز بنائے۔اسلام آباد یونائٹڈ نے 18 ویں اوور میں 3 وکٹوں پر ہدف حاصل کرلیا۔
کپتان رضوان اور یاسر خان نے ایک بار پھر اپنی ٹیم کو51 رنز کا اچھا اسٹارٹ دیا۔ یاسر خان 2 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے29 رنز بناکر نواز کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
محمد رضوان 3 چوکوں کی مدد سے36 رنز بناکر شاداب خان کی پی ایس ایل مقابلوں میں100 ویں وکٹ بنے۔وہ حسن علی ( 118 ) وہاب ریاض ( 113 ) اور شاہین آفریدی ( 109 ) کے بعد پی ایس ایل میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے والے چوتھے بولر ہیں۔
پی ایس ایل10،ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 33 رنز سے ہرا دیا
ملتان سلطانز کی پوزیشن بہتر کرنے میں عثمان خان کی بیٹنگ کا اہم کردار رہا جنہوں نے 40گیندوں پر 61 رنز اسکور کیے جس میں4 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔
مائیکل بریسویل ( 9 ) اور افتخار احمد ( 10 ) کا کریز پر قیام مختصر رہا۔
کامران غلام ایک چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے 13 اور کرس جارڈن 6 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔اسلام آباد یونائٹڈ کی طرف سے رائلے میریڈتھ ۔ شاداب خان ۔ محمد نواز اور جیسن ہولڈر کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔
ملتان سلطانز کو تیسرے اوور میں صاحبزادہ فرحان کی اہم وکٹ مل گئی جو 3 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 22 رنز بناکر عبید شاہ کی گیند پر عثمان خان کے ہاتھوں کیچ ہوگئے تاہم اس کے بعد کالن منرو اور آندریز ہاؤس نے 81 رنز کی شراکت قائم کرکے اپنی ٹیم کے لیے ہدف تک پہنچنا آسان بنادیا۔
کالن منرو 2 چھکوں اور5 چوکوں کی مدد سے45 رنز بناکر بریسویل کی گیند پر افتخار احمد کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔آندریز ہا ؤس کی 45گیندوں پر 80 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز میں6 چوکے اور 5چھکے شامل تھے۔
محمد نواز ایک چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے21 رنز پر بناکر جارڈن کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ ان دونوں نے تیسری وکٹ کی شراکت میں55 رنز کا اضافہ کیا۔
ملتان سلطانز اپنا چھٹا میچ 26 اپریل کو لاہور قلندرز کے خلاف لاہور میں کھیلے گی۔