ٹیکساس: امریکی ریاست ٹیکساس کے گورنر نے مسلمانوں کو گھروں اور مسجد کی تعمیر سے روک دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گورنر ٹیکساس نے جوزفین میں مسلمانوں کے ایک بڑے رہائشی منصوبے اور مسجد کی تعمیر کو روکنے کے احکامات جاری کر دیئے۔
عام حالات میں ٹیکساس کے شہر جوزفین کے باہر 400 ایکڑ زمین پر رہائشی منصوبہ کوئی غیر معمولی بات نہ ہوتی۔ لیکن حالیہ مہینوں میں گورنر گریگ ایبٹ نے اِس مجوزہ منصوبے کو روکنے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں پرامن احتجاج کرنے پر مسلمانوں کیخلاف کریک ڈاؤن
گورنر ٹیکساس کی جانب سے مسلمانوں کے گھروں کی تعمیر کو روکنے کی وجہ ایک ہزار گھروں پر مشتمل اس منصوبے کو ایک مسجد کے گرد بنایا جانا ہے۔
اس منصوبے کے دفاع کے لیے اسلامی سینٹر کے وکیل نے کہا ہے کہ یہ کوئی جرم نہیں ہے۔ لیکن گورنر ٹیکساس کے ردعمل کو دیکھ کر لگتا ہے جیسے یہ کوئی نائن الیون ہو۔