عمران خان سے جیل میں ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کی درخواست خارج

Imran Khan

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی ہائی کورٹ عمران خان سے جیل میں ملاقات نہ کروانے پر دائر توہین عدالت کی درخواست خارج کر دی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر دائر توہین عدالت کی درخواست عدم پیروی پر خارج کی گئی۔

ہائی کورٹ کے جج جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے صوبائی وزیر خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی درخواست پر سماعت کی۔ لیکن دوران سماعت درخواست گزار کی جانب سے کوئی پیش نہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں لوگوں کی زندگیوں میں آسانیاں اور بہتری لانا ہی میرا خواب ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب

عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست عدم پیروی پر خارج کر دی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں