مقبوضہ جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 28 سیاح ہلاک اور 11 زخمی ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں دو غیرملکیوں میں سے ایک کا تعلق اٹلی جبکہ ایک کا اسرائیل سے ہے ، مرنے والوں میں سے بیشتر کا تعلق بھارتی ریاست گجرات اور کرناٹک سے ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں پر مبینہ حملہ،بھارتی میڈیا نے من گھڑت پروپیگنڈا شروع کردیا
مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللّٰہ کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ پچھلے کئی سالوں میں شہریوں پر سب سے بڑا حملہ ہے۔ سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے سیاحوں پر حملے کی مذمت کی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پہلگام حملے کے بعد ممبئی میں سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ دوسری جانب بھارتی وزیراعظم مودی نے کہا ہے کہ ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔