وزیراعظم اورترک صدرملاقات، توانائی، معدنیات اور آئی ٹی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق

اتفاق

انقرہ، وزیراعظم شہبازشریف اور ترک صدر رجب طیب ایردوان نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  توانائی،کان کنی، معدنیات اورآئی ٹی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پراتفاق کیا ہے۔

ترک صدررجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کو خوش آمدید کہتےہیں، ترکیے اور پاکستان کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں، باہمی رابطے مضبوط دوستی کی علامت ہیں،پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کےلیے پرعزم ہے۔

پہلگام واقعے سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں ،خواجہ آصف

ہرقسم کی دہشتگردی کے خاتمےکیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، ترکیے اپنے بھائی پاکستان کی ہرممکن مدد اور تعاون کیلئے ہر وقت تیار ہے،دونوں ملک آزاد اورخودمختار فلسطینی ریاست کی حمایت کرتے ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ انقرہ میں شانداراستقبال پر صدررجب طیب ایردوان کے شکرگزار ہیں، ملاقات پر خوشی ہوئی، انکی قیادت میں ترکیے نے مثالی ترقی کی۔

ترکیےنے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی بھرپور مدد کی،2010کے سیلاب میں آپ نے پاکستان کا دورہ کر کے متاثرین سے بھرپور یکجہتی کامظاہرہ کیا،2022کے تباہ کن سیلاب میں ایک بار پھر پاکستان کا دورہ کیا۔

میری صحت بالکل ٹھیک ہے ،غلط خبر پھیلائی گئی، نواز شریف

وقت آگیاہے کہ دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششیں کی جائیں،امن کیلئے اقوام عالم کو دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی بنانا ہوگی، ملاقات میں علاقائی اورعالمی امور،مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بات ہوئی۔

توانائی،کان کنی،معدنیات اورآئی ٹی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا،فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتےہیں،غزہ میں فوری جنگ بندی ہونی چاہیے،50ہزار سے زائد بےگناہ فلسطینیوں کو شہید کیاگیاہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں