کینالز کےمعاملے پر بلاول بھٹو کی بات میں وزن ہے، فیصل واوڈا

فیصل واوڈا

سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ کینالز کےمعاملے پر بلاول بھٹو کی بات میں وزن ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام  ” فیصلہ آپ کا ” میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ کینالز کے معاملے پر سیاست سے ہٹ کر فیصلہ کرنا چاہیے،اچھی چیز ہے کہ پیپلز پارٹی مسائل پر سیاست کر رہی ہے۔

پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس غیر قانونی طور پر استعمال ہو رہے ہیں،اکبر ایس بابر

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ بجٹ کا ماحول آرہا ہے، کچھ لیا اور کچھ دیا جائے گا ، پنجاب کی اسٹیٹمنٹ ڈر ڈر کر آرہی ہے، ٹھوک بجا کر مائنز اینڈ منرلز بل بھی پاس ہوگا۔

26ویں ترمیم منظور ہوئی، جب27ویں ترمیم آئے گی وہ بھی ٹھوک بجا کرپاس ہو گی، قابل چیف جب آجاتے ہیں تو وہ راستے نکال لیتے ہیں، سیاسی جماعتوں میں کوئی آرمی چیف جیسا لیڈر نہیں جس کا اپنا مفاد نہ ہو۔

پی ٹی آئی پاکستان بننے کی تیاری شروع ہوگئی ہے، لڑائی جھگڑے ہورہے ہیں کہ پی ٹی آئی پاکستان کا صدر کون ہوگا؟ پی ٹی آئی میں کمپرومائز لیڈرشپ ہے۔

پاکستان کی ترقی کواب کوئی نہیں روک سکتا، اوورسیز کنونشن میں آرمی چیف کے حق میں نعرے لگ رہے تھے، شہبازشریف وہ غلطی نہیں کریں گے جو بانی پی ٹی آئی اور نوازشریف نے کی۔


متعلقہ خبریں